ابنا: کرد پریس کے مطابق صدر جلال طالبانی نے نوری مالکی کی مخالف پارٹیون کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شکست کھا کر رہے گي اور عراق کی موجودہ پالیسی قومی اتحاد پر مبنی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صدر طالبانی نے کردستان انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی، العراقیہ کے سربراہ ایاد علاوی اور صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر کو خطوط بھیج کر غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے قومی سطح پر گفتگو کرنے پر تاکید کی ہے۔
صدر طالبانی نے ان رہنماؤں کو اپنے خطوط میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ووٹ نہیں مل سکے ہیں اور عراق کی بعض سیاسی پارٹیاں نوری مالکی پر دباؤ ڈالنے کے لئے مغرب اور عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب اور قطر کی آلہ کار بن چکی ہیں۔
بعض سیاسی پارٹیوں نے نوری المالکی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جو ناکام رہی ہے۔ عراق حلقوں کے مطابق سعودی عرب، قطر اور ترکی نوری المالکی کی حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے عراق میں حکومت شیعہ مسلمانوں کے ہاتھوں میں آئي ہے سعودی عرب نے القاعدہ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی مدد سے عراق میں دہشتگردی پھیلانا شروع کردی ہے۔ عراق میں جاری دہشتگردی کی ھدایت خود سعودی انٹلجنس کے سربراہ مقرن بن عبدالعزیز کررہے ہیں۔ .......
/169